شہزادہ فلپ کی موت لیکن آخری رسومات سے قبل ہی ملکہ برطانیہ حرکت میں آگئیں

شہزادہ فلپ کی موت لیکن آخری رسومات سے قبل ہی ملکہ برطانیہ حرکت میں آگئیں
شہزادہ فلپ کی موت لیکن آخری رسومات سے قبل ہی ملکہ برطانیہ حرکت میں آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد سرکاری امور کی انجام دہی روک دی تھی تاہم دو روز سے وہ دوبارہ فعال ہو گئی ہیں اور شہزادہ فلپ کی موت کے بعد اب تک دو تقاریب میں شرکت کر چکی ہیں۔
 میل آن لائن کے مطابق 94سالہ ملکہ الزبتھ دوئم نے منگل کے روز سبکدوش ہونے والے لارڈ چیمبرلین، دی ایرل پیل کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں شرکت کی اور گزشتہ روز وہ نئے لارڈ چیمبرلین دی ایرل پیل بیرن پارکر کے عہدہ سنبھالنے کی تقریب میں شریک ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق بیرن پارکر 2013ءسے گزشتہ سال اپریل تک برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی فائیو کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ گزشتہ سال بیرن پارکر ہی کی دعوت پر ملکہ برطانیہ نے پہلی بار ایم آئی فائیو کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا تھا۔ واضح رہے کہ شہزادہ فلپ گزشتہ دنوں 99سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، جن کی آخری رسومات کل ہفتے کے روز ادا کی جائیں گی۔ 

مزید :

برطانیہ -