کینیڈا نے کورونا کے دوران خدمات سرانجام دینے والوں کو شہریت دینے کا اعلان کردیا

کینیڈا نے کورونا کے دوران خدمات سرانجام دینے والوں کو شہریت دینے کا اعلان ...
کینیڈا نے کورونا کے دوران خدمات سرانجام دینے والوں کو شہریت دینے کا اعلان کردیا

  

اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈا نے کورونا وبا کے دوران ملک میں خدمات سرانجام دینے والے تارکین وطن اور طلبہ کو شہریت دینے کا اعلان کردیا۔

کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن کے مطابق ایسے افراد جو گزشتہ ایک سال سے کینیڈا میں مقیم ہیں انہیں کینیڈین شہریت دی جائے گی۔ اس میں ہیلتھ کیئر، گروسری سٹورز، شیلف سٹاکرز، ٹرک ڈرائیورز اور کھیتوں میں خدمات سرانجام دینے والے تارکین وطن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان طلبہ کو بھی کینیڈین شہریت دی جائے گی جنہوں نے پوسٹ سیکنڈری ڈگری گزشتہ چار برس کے دوران مکمل کی ہو۔

وزیر امیگریشن مارکو مینڈ سینو کے مطابق کورونا کی وجہ سے تارکین وطن کو مستقل رہائش دینے کا منصوبہ مکمل نہیں ہو پایا تھا لیکن اس پروگرام کی مدد سے چار لاکھ لوگوں کو مستقل رہائش فراہم کی جائے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -