حکومت کے ایک اور رکن قومی اسمبلی نے جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان کردیا

حکومت کے ایک اور رکن قومی اسمبلی نے جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان ...
حکومت کے ایک اور رکن قومی اسمبلی نے جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گجرات کے علاقہ لالہ موسی سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سید فیض الحسن شاہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔
سٹی 42 کے مطابق ملاقات میں  سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔رکن قومی اسمبلی نے جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے بے پناہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف جاری سازش کو ناکام بنانے کے لیے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ جہانگیر ترین کے خلاف جاری کردار کشی مہم کا فوری نوٹس لیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 29 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں شرکت کی تھی اور جہانگیر ترین کے سپورٹ کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

قومی -