فائزر کا ویانا کو کورونا ویکسین کی سوا دو لاکھ خوراکیں دینے کا فیصلہ
ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کو فائزر کمپنی کی جانب سے کورونا ویکسین کی دو لاکھ 15 ہزار خوراکیں مہیا کی جائیں گی۔ کورونا کی نئی کھیپ کے پیش نظر دارالحکومت میں بسنے والے ہر عمر کے افراد ویکسی نیشن کے لئے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ اس سے قبل ویانا میں کورونا ویکسی نیشن میں دشواریوں کا سامنا تھا تاہم اب ویکسین کی نئی کھیپ سے مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ویانا میں ایک لاکھ 30 ہزار لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔