آسٹریا میں کورونا کے 2678 کیسز، 34 اموات ریکارڈ
ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2678 نئے انفیکشن اور 34 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
آسٹریا میں اس وقت تک کورونا وائرس کی وجہ سے مجموعی طور پر 9810 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت کورونا کے 2197 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 577 افراد تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیرعلاج ہیں۔