سپین کو محفوظ ملک بنانے کیلئے ویکسی نیشن میں تیزی لانے کی ضرورت ہے، سیکرٹری سیاحت

سپین کو محفوظ ملک بنانے کیلئے ویکسی نیشن میں تیزی لانے کی ضرورت ہے، سیکرٹری ...
سپین کو محفوظ ملک بنانے کیلئے ویکسی نیشن میں تیزی لانے کی ضرورت ہے، سیکرٹری سیاحت

  

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل ) کورونا وباء کی چوتھی لہر کے باوجود سپین موسم گرما میں سیاحوں کی آمد بند کرنے سے ہونے والے مالی نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا، ان خیالات کا اظہار ہسپانوی سیکرٹری سیاحت نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح موسم گرما گزارنے سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن منصوبہ کے آغاز کے بعد کوئی نہ کوئی رکاوٹ سامنے آجاتی ہے۔ سپین کو سفر کے لئے محفوظ ملک بنانے کےلئے ویکسین منصوبے میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ سپین میں عائد کورونا پابندیوں کے باعث بھی سیاح سپین آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں تاہم بہت جلد ہمیں اس کے لئے بہتر اور مفید منصوبہ بندی کرنا ہوگی تاکہ سیاحوں کی ملک میں آمد کو ممکن بنایا جاسکے۔

خیال رہے کہ سیاحت سپین کی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ملکی جی ڈی پی کا 12 فیصد سیاحت سے حاصل کیاجاتایے جبکہ سیزن میں 13 فیصد لوگ سیاحتی شعبے میں روزگار حاصل کرتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -