پیمرا نے کالعدم ٹی ایل پی کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کالعدم تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان (ٹی ایل پی) کی ہر قسم کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی۔
پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی کو وزارت داخلہ کی جانب سے کالعدم قرار دے دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹی وی اور ایف ایم ریڈیوز کالعدم تنظیم کی کوریج نہ کریں۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پیمرا کے ریگولیشن اورضابطہ اخلاق پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت کالعدم جماعتوں کی میڈیا کوریج پر پابندی ہے۔