موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی

موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی
موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)روزہ دار گرمی کی وجہ سے پریشان ہیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز بھی گرمی کی موجودہ لہر جاری رہنے کی وارننگ جاری کردی،محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کے رخ میں تبدیلی سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائیگی، دن کے بیشتر حصے میں مغرب سے  زمینی ہوائیں چلیں گی بعد میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق  کراچی میں جمعے اور ہفتے کو  بھی موسم گرم تر اور مرطوب رہ سکتا ہے، کل پارہ 36 سے 38  جبکہ ہفتے کو 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔