لاڑکانہ میں تخریب کاروں نے دھماکے سے 500کے وی کے 2پول گرا دیے
لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نواحی گاوں بھائی خان وگن میں تخریب کاروں نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی )500کے وی کے 2پول دھماکے سے اڑا دیے ۔
پولیس کے مطابق تخریب کاروں نے گاون بھائی خان وگن میں کارروائی کی، دھماکے سے ایک پول گر گیا جبکہ دوسرے کو نقصان پہنچا ہے ۔
بجلی کے پول گرنے سے دادو اور شکار پور کے کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی ہے