ریما نے فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلیے 3ممالک کیساتھ مشترکہ فلمسازی کی تجویز دیدی

ریما نے فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلیے 3ممالک کیساتھ مشترکہ فلمسازی ...
 ریما نے فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلیے 3ممالک کیساتھ مشترکہ فلمسازی کی تجویز دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ریما نے  پاکستان کی فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلیے  3ممالک کیساتھ مشترکہ فلمسازی کی تجویز دیدی ۔ ایک انٹرویو میں ریما کاکہنا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلئے جب تک عالمی مارکیٹ تک رسائی نہیں ہوگی اس وقت تک ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ پاکستان کو ایران،چین اور ترکی کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کا آغاز کرناچاہیے اس سے پاکستان کو چین،ایران، ترکی،دبئی اور دیگر ممالک میں اپنی فلموں کی نمائش کیلئے ایک اچھی مارکیٹ میسر آسکتی ہے جس سے پاکستانی فلم انڈسٹری بھرپور فروغ پائے گی اور فلم انڈسٹری بحرانی دور سے نکلنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

ریما کا مزید کہنا تھا  کہ ہمیں اب ایک دائرے سے باہر نکلنے کی سوچ اپنانا ہو گی۔ جب ہم دوسرے ممالک میں جائیں گے تو ہماری فلموں کا معیار بھی بہتر ہونا شروع ہو جائے گا۔  فلم انڈسٹری سے وابستہ سنجیدہ لوگوں کو اس پر پیشرفت کرنی چاہیے۔ جس کے لئے سب کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔