شوٹنگ ہو یا نہ ہو مائرہ خان کیا کرتی ہیں ؟ بتا دیا

شوٹنگ ہو یا نہ ہو مائرہ خان کیا کرتی ہیں ؟ بتا دیا
شوٹنگ ہو یا نہ ہو مائرہ خان کیا کرتی ہیں ؟ بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) شوٹنگ ہو یا نہ ہو مائرہ خان کیا کرتی ہیں ؟  ایک انٹرویو میں انہوں نے سب بتا دیا ۔  اداکارہ مائرہ خان  کہتی ہیں کہ  وہ اپنی صحت کا بے حد خیال رکھتی ہیں وہ جم لازمی کرتی ہیں چاہے کوئی شوٹ ہویا نہ ہو۔ وہ اپنے یوٹیوب چینل کے لیے بھی کام کررہی ہیں۔ وہ جلد اپنے یوٹیوب چینل کو لانچ کریں گی۔  ایک سوال کے جواب میں  مائرہ نے کہا کہ ان کی ذاتی زندگی کے تجربات ان تمام کرداروں سے زیادہ تلخ رہے جو کہ انہوں نے ڈراموں اور فلموں میں ادا کیے۔اداکاروں کو چاہیے کہ وہ ڈراموں اور فلموں میں ادا کیے گئے کرداروں میں حقیقی زندگی میں نہ ڈھلیں  کیونکہ اس کے مثبت اثرات نہیں پڑتے۔ مائرہ خان نے یہ بھی  بتایا کہ انہیں سیاحت کا بہت شوق ہے جس کی وجہ سے وہ اکثر ملک سے باہر ہی رہتی ہیں۔