چکن مافیا بے لگام،گوشت سرعام بلیک میں فروخت ہونے لگا 

   چکن مافیا بے لگام،گوشت سرعام بلیک میں فروخت ہونے لگا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گیمبراوکاڑہ چھاونی (نامہ نگار) گیمبر قادرآباد اور اس کے گرد و نواح میں چکن مافیا بے لگام چکن گوشت سرعام بلیک میں فروخت ہونے لگا انتظامیہ لمبی تان کے سو گئی وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابقب ساہیوال ضلعی انتظامیہ اور پرائز کنٹرول مجسٹریٹ کی ناکامی کی وجہ سے  گیمبر قادرآباد اور اس کے گرد و نواح میں چکن مافیا بے لگام  سرکاری ریٹ لسٹ ردی کی ٹوکری میں اپنے ریٹ کے مطابق چکن گوشت سرعام 800 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درامد کروانے میں ناکام  جس کی وجہ سیچکن مافیا دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹنے لگا  مہنگائی کی ستائی غریب عوام کی فریاد سننے والا کوئی نہیں غریب عوام چکن مافیا کے رحم و کرم پر  گیمبر قادرآباد کی سیاسی سماجی اور صحافی برادری کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر ساہیوال سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گیمبر قادرآباد اور اس کے گرد و نواح میں چکن مافیا کو لگام ڈالنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

 اور چکن گوشت بلیک میں فروخت کرنے والے چکن مافیا کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔