بس سٹینڈ گوجرہ اور پرائیویٹ وین اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا
گوجرہ) نمائندہ خصوصی (عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی جنرل بس سٹینڈ گوجرہ اور پرائیویٹ وین اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے مسافروں کو اڈوں اور جنرل بس سٹینڈ پر اپنی منزل مقصود پر جانے کے لیے گاڑیوں کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنااور گھنٹوں پریشانی سے دو چار ہونا پڑا ٹرانسپورٹرز کے وارے نیارے رہے جنہوں نے من مرضی کا کرایہ وصول کیا۔ زائد کرایہ وصول کرنے پر اعتراض کرنے والوں سے ٹرانسپورٹرز کا ناروا سلوک دیدنی تھا۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے روائتی چشم پوشی کا مظاہرہ کیا۔
کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کو فری ہینڈ دئیے رکھا جو باعث افسوس ہے۔ مسافروں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔