فارم 47 کی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی،چوہدری اعجاز احمد
پاک پتن(نمائندہ پاکستان )پاک پتن تحریک انصاف کے رہنما چوہدری اعجاز احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے فارم 47 کی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی انہوں نے کہا عوامی احتجاج کے اگے حکومت ٹھہر نہیں سکے گی انہوں نے کہا محمود خان اچکزئی اختر مینگل بڑے سیاست دان ہیں اب تحریک انصاف سے ان کی رفاقت کے نتیجے میں احتجاجی الائنس بن گیا ہے جو ملک میں ائین اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کرے گا انہوں نے کہا بانی تحریک انصاف پر مقدمات جھوٹے ہیں اور جلد انہیں انصاف ملے گا اور وہ عوام میں موجود ہوں گے انہوں نے کہا پاک پتن کی عوام نے جو مینڈیٹ دیا اسے تسلیم نہیں کیا گیا۔