ڈکیتوں اور چوروں کے گروہ بے لگام، مزید 7وارداتیں 

    ڈکیتوں اور چوروں کے گروہ بے لگام، مزید 7وارداتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرمحل(نمائندہ خصوصی +نمائندہ پاکستان)   ڈکیتوں اور چوروں کے گروہ بے لگام، مذید 7وارداتیں، ملز مان کے خلاف مقد مات درج کر لئے گئے۔ رجا نہ روڑ پر واقع بستی ذاکر آباد کے مکین عبدالجبار نے موقف اختیار کیا ہے کہ مو ٹروے پل کے قریب 3رکنی مسلح ڈا کو ؤں کے گروہ نے ناکہ لگاتے ہو ئے میرا کیری ڈبہ روک کر مجھ سے 36200روپے نقدی، بینک کے اے ٹی ایم کارڈز اور مو بائل فون سمیت دیگر اشیاء چھین لیں۔ نا معلوم چوروں کے گروہ نے گا ؤں 351گ ب کے مکین مسمی نصیر احمد کے گھر سے موقع پاکر 2لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سمیٹ لیں۔ چوروں نے گا ؤں 284گ ب کے مکین محمد یعقوب کے ڈیرہ سے 2عدد قیمتی بکریاں چوری کر لیں۔ گا ؤں 290گ ب کے رہا ئشی غلام صابر نے پو لیس کو آگا ہی دی ہے کہ چوروں نے اسکے احا طہ سے 1عدد قیمتی بکرا چوری کرتے ہو ئے راہ فرار اختیار کر لی۔ گا ؤں 350گ ب کے عمر فاروق نامی شخص نے موقف اختیار کیا ہے کہ چوروں نے اسکے ڈیرہ سے 6عدد سولر پلیٹس سمیت دیگر سامان مالیت 430000روپے چوری کر لیا۔

 گا ؤں 328گ ب کے مکین عارف ندیم نے پو لیس کو بتلا یا ہے کہ نا معلوم چوروں کے گروہ نے اسکے کنٹرول شیڈ سے 8250000روپے مالیت کی پولٹری فیڈ چوری کر لی۔ علاوہ ازیں چوروں کے گینگ نے گا ؤں 722گ ب کے مکین عبدالحمید کے ڈیرہ سے موقع پاکر مو ٹر سائیکل کھسکا لی۔ متعلقہ تھا نہ پو لیس نے متاثرین کی درخواستوں پر وارداتوں میں ملوث ملز مان کے خلاف مقد مات درج کرتے ہو ئے کاروائی کا آغاز کر دیا۔