شہریوں کے تحفظ  کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،رانا آصف

شہریوں کے تحفظ  کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،رانا آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گیمبر اوکاڑہ چھاونی (نامہ نگار) پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہم وقت تیار ہے  ہم اپنے فرائض سے غافل نہیں ہیں ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے (رانا محمد آصف چودری عامر فاروق گجر)۔تفصیلات  کے مطابق ملتان میں گن پوائنٹ پرکار چھیننے کی واردات کی سی پی او ملتان کی طرف سے وائرلیس کال چلی جس پر ڈی پی او ساہیوال کے حکم پر ایلیٹ فورس ساہیوال پولیس تھانہ یوسف والا  کو ناکہ بندی کے احکمات جاری ہوئے جس پر ایلیٹ  انچارج رانا آصف اور ایس ایچ او یوسف والا محمد عامر فاروق  دیگر ایلیٹ فورس جوانوں کے ہمراہ بائی پاس ساہیوال ناکہ پر کھڑے تھے کہ اسی اتنا میں ملزم ملتان سے چھینی گء گاڑی لے کر فرار ہونے کی ناکام کوشش کرنے لگا ڈرائیور رب نواز نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کا تعاقب کیا آخر کار ملزم کو گاڑی سمیت یوسف والا کے قریب پکڑ لیا ایلیٹ فورس کی اس کامیاب کاروائی پر عوامی وسماجی حلقوں نے رب نواز اور دیگر ملازمین کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بروقت احکامات جاری کرنے پر ڈی پی او ساہیوال کا شکریہ بھی ادا کیا۔