350مسافروں سے وصول کیا گیا زائد کرایہ واپس کروا دیا گیا

350مسافروں سے وصول کیا گیا زائد کرایہ واپس کروا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال(بیورو رپورٹ/ڈسٹر کٹ رپورٹر)  ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیلڈ میں متحرک،350مسافروں سے وصول کیا گیا زائد کرایہ مسافروں کو واپس کروا دیا گیا،ان فٹ، بغیر روٹ پرمٹ اور اوور لوڈنگ کرنے پر 50گاڑیوں کے چالان کئے گئے، ایک لاکھ20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین نے ٹیم کے ہمراہ ملتان روڈ پر گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ انہوں نے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے ٹرانسپورٹرز سے 350مسافروں کو کرایہ واپس کروایا۔ انہوں نے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹر سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔اسی طرح بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ، روٹ پرمٹ اور اوورلوڈنگ کرنے پر50گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔

اورایک لاکھ20ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے بس و ویگن سٹینڈز کا بھی دورہ کیا اور صفائی اور مسافروں کے لئے دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

  انہوں نے ساہیوال سے دوسرے شہروں کو جانے والے مسافروں سے کرایوں بارے بھی دریافت کیا۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ کرایے نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں۔