پل گیارہ، کانسٹیبل عامر شہزاد کو کار سوار نے ہٹ کر کے شدید زخمی کر دیا
پل گیارہ (نمائندہ پاکستان) تھانہ عطاء شہید ناکہ پر مامور کانسٹیبل عامر شہزاد کو کار سوار محمد بشیر نے ہٹ کر کے شدید زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق ناکہ بندی پوائنٹ اسیاں والابنگلہ پر کانسٹیبل عامر شہزاد اپنے دیگر دو ساتھی ارشاد اور محمد اصف کے ساتھ موجود تھا کہ اسی اثناء میں فیصل اباد کی طرف سے انے والی کار نمبری715 LED تیز رفتار سے ان کی طرف ائی اور کانسٹیبل عامر شہزاد کو ہٹ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈرائیور گاڑی بھگانے میں کامیاب ہو گیا۔
بعد میں معلوم ہوا کہ کار سوار محمد بشیر والد محمد رفیق قوم فقیر سکنہ 112 جنوبی کا رہائشی ہے زخمی کانسٹیبل کو سرگودھا ڈی ایچ کیو ہاسپٹل ریفر کر دیا گیا تھانہ عطاء شہید کی پولیس نے ایف ائی ار درج کرتے ہوئے ملزم کو پکڑنے کے لیے قانونی کاروائی شروع کر دی