اوکاڑہ،واپڈا لائن مین مبینہ طور پر کرنٹ لگنے سے جاں بحق

  اوکاڑہ،واپڈا لائن مین مبینہ طور پر کرنٹ لگنے سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ(نامہ نگار+بیورورپورٹ) اوکاڑہ واپڈا لائن مین مبینہ طور پر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ موضع لئی بالا میں ایک گھر کی بجلی کی سپلائی درست کرنے  کی غرض سے بجلی کے پول پر چڑھا تھا کہ اسے کرنٹ لگ گیا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا دیہاتیوں نے حادثہ کی ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔ریسکیو کے اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔متوفی لائن مین کی شناخت شاھد نام سے ہوئی ہے۔