سرگودھا ضلع میں منفر د نوعیت  کی پہلی آف روڈ جیپ ریلی 

     سرگودھا ضلع میں منفر د نوعیت  کی پہلی آف روڈ جیپ ریلی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا ضلع میں منفر د نوعیت کی پہلی آف روڈ جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں انٹر نیشنل مقابلوں میں حصہ لینے والے ریسر ز نے بھرپور شرکت کی،جبکہ اطراف کے علاقوں اور ملک بھر سے ہزاروں شائقین ان مقابلوں کو دیکھنے آئے،جنہوں نے ریسرز کی مہارت پر خوب دل کھول کر داد دی،اورریلی کے انعقاد کو سراہا، ریلی کیلئے تحصیل شاہ پور کے علاقے میگھہ کدھی کے مقام پردریا کنارے 21کلو میٹر کا ٹریک بنایا گیا تھا،جبکہ دریا ئے جہلم کے کنارے جیب ریلی کے شائقین کی ایک بڑی تعدادکی طرف سے خیمہ بستی بھی قائم کی گئی تھی، جس نے جنگل میں منگل کا سماں پیدا کر دیا۔،پہلی ریس صبح آٹھ بجے شروع ہوئی،اور دن بھر وقفہ وقفہ سے ہونیوالی بارش کے باوجود مقابلے جاری رہے،اس موقع ریسر کھلاڑیوں کاشف رفیق،نیشنل ریسر سپر سلمہ خان ودیگرکا کہنا تھا کہ بہت اچھے مقام پر ٹریک تیار کیا گیا جو کافی مشکل اور منفرد بھی تھا ٹریک پر ریت،کیچڑ اور صحرا میں ریس لگا کر خوب انجوائے کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزر نوشیرواں ٹوانہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں پہلی مرتبہ آف روڈ جیب ریلی کے انعقاد کاتجربہ انتہائی خوشگوار رہا۔

،انتظامیہ اور متعلقہ شعبہ جات سے وابستہ افراد کے بھرپور تعاون سے ریلی کا کامیاب انعقاد ممکن سکا، ایسے ایونٹ کا انعقاد آئندہ بھی کیا جائے گا، جبکہ مہمان خصوصی میاں ساجد محمود عالم،حسن چنا کلب انچارج آف لاہورنے کہا کہ ایسے پروگرام کا انعقاد خوش آئین ہے،جس کیلئے آرگنائزر نوشیرواں ٹوانہ اور ان کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے، علاقہ کی محرومیوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔