پل گیارہ، ڈاکوؤں کی ناکہ بندی، مزاحمت پر نوجوان شدید زخمی
پل گیارہ (نمائندہ پاکستان) تھانہ عطاء شہید کے نزدیک ڈاکوؤں کی ناکہ بندی مزاحمت پر زبیر نامی نوجوان کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق چک 46 جنوبی سے 115 جنوبی کی طرف نکلنے والا لنک روڈ پر ڈاکوؤں نیناکہ بندی کی ہوئی تھی کہ اسی اثناء میں 46 اڈا کی طرف سے محمد زبیر اور محمد اصغر موٹر سائیکل پر 115 جنوبی گھر کی طرف جارہے تھے کہ اسلحہ کیزور پرڈاکوؤں نے روک لیا تلاشی لینے پر زبیرگجرولدشریف گجر نے مزاحمت کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے سیدھا فائر اس کے پیٹ کے نیچے والے حصے میں مار دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسکو ڈی ایچ کیو ہاسپٹل سرگودھا لیجایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے سریس حالت کیسبب لاہور ریفر کر دیا۔
مقام تھا نہ عطائشہید کی پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی