متعدد ضروری ادویات کی عدم دستیابی،شرح اموات میں اضافہ
اوکاڑہ(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ کی ایمرجنسی میں ہارٹ انجکشن سمیت متعدد ضروری ادویات کی عدم دستیابی کے باعث شرح اموات میں اضافہ ہو گیا شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے ہسپتال کے سر پرائز وزٹ کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی تمام ادویات مفت فراہمی کے احکامات صادر کر رکھے ہیں لیکن ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ کی ایمرجنسی میں انسانی زندگیاں بچانے والی بیشر ادویات غائب ہیں ہارٹ کے انجکشن ایس۔کے۔انسولین۔ہیپا رین انجکشن۔کلیگزن انجکشن۔بلڈ بیگ۔کٹس سمیت متعدد ضروری ادویات کا ایمرجنسی میں نہ ہونا ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن چکا ہے۔
مریضوں اور انکے لواحقین کا کہنا ہے فارماسسٹ اور اسکا اسسٹنٹ مبینہ طور پر ادویات کی قلت پیدا کر رہے ہیں ایل پی کے نام پر ہر ماہ سرکاری خزانے کو لوٹا جا رہا ہے۔مریضوں نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ ہیپا رین انجکشن پر ناٹ فار سیل پرنٹ نہیں ہے جسکی وجہ سے یہ سٹاک مبینہ طور پر مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے ہسپتال کی ایمرجنسی میں ضروری ادویات کی قلت سے شرح اموات میں اضافہ ہو گیا ہے۔شہریوں نے وزیر اعلی مریم۔نواز سے نوٹس لینے اور سر پرائز وزٹ کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ذیشان حنیف سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ فارماسسٹ اور اسسٹنٹ کو فوری تبدیل کیا جائے یہ دونوں اہلکار ایل۔پی کی مد سمیت دیگر ادویات کی خرد برد میں ملوث ہیں ڈپٹی کمشنر ذیشان حنیف نے عوامی شکایات پر ایمرجنسی میں ادویات کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے ادویات کی۔کمی فوری پوری کرنے کا حکم صادر کر دیا جس کے بعد ہسپتال کی ایمرجنسی میں ہیپا رین انجکشن فراہم کر دئیے گئے ہیں تاہم۔ایس۔کے انجکشن اور انسولین تاحال دستیاب نہ ہونے کے باعث مریض اور انکے لواحقین ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔