فوڈاتھارٹی کی غفلت،پاؤڈ رسے بنے دودھ کی سرعام فروخت

   فوڈاتھارٹی کی غفلت،پاؤڈ رسے بنے دودھ کی سرعام فروخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سندیلیانوالی (نامہ نگار) فوڈاتھارٹی کی غفلت یا سردمہری  پاؤڈ رسے بنے ہوئے دودھ کی سرعام فروخت صارفین کثافت ملا پاؤڈ رکا بنا دودھ استعما ل کرنے کے باعث جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل بھر میں گوالے  پاؤڈ رسے بنا ہوا دودھ شہرمیں سپلائی کرتے ہے گھروں سے خریدا ہوا دودھ کو ڈیری میں لے جاکر کریم  نکلوانے کے بعد بچے ہوئے دودھ میں سنگاڑے کا آٹا میٹھاسوڈا اور خطرناک کیمیکل ڈال کر اس میں کثافت ملا گندہ پانی ملاکرشہر بھر کے ہوٹلوں اورمکینوں کودیدہ دلیری سے سپلائی کردیاجاتا ہے محکمہ صحت کے حکام اور  فوڈ اتھارٹی متعلقہ اتھارٹی تمام صورت حال جاننے کے باوجود کاروائی سے گریزاں ہے  پاؤڈر بنایا گیا دودھ استعمال کرنے سے شہری خطرنا ک قسم کی موذی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

 دیہاتوں کے مکینوں کاکہنا ہے کہ جب گوالوں کے دودھ کو زمین پرڈالا جائے تو پانی زمین جذب کرلیتی ہے اور پاؤڈر زمین کے اوپر صاف نظرآتا ہے جبکہ گھروں سے خریدا گیا دودھ ڈیر ی فارمز پر لے جاکر اس سے کریم نکلواکر اس میں پاؤڈ مکس کرکے سپلائی کیاجاتاہے جو انسانی جانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے   خدمت خلق جنرل سیکرٹری منور افتخار نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اپیل کی کہ فی الفور فوڈ چیکنگ سکواڈ کے ذریعے عوام کی صحت سے کھیلنے اور مکینوں کوبیماریوں میں مبتلا کرنے والوں کے خلاف گرینڈا پریشن کیا جائے