مریم نواز نے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرکے دل جیت لیے،شاہ نواز
ساہی وال/سرگودھا(نمائندہ خصوصی)ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن سرگودہا ڈویژن چوہدری شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں مریم نواز کا ویژن ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے انہوں نے میگا منصوبے شروع کرکے صوبے کی تعمیر و ترقی میں ایک نئے سنگ میل کا آغاز کیا ہے ڈویژنل انفارمیشن سیکریٹری طارق محمود قاسمی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن سرگودہا ڈویژن چوہدری شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے انشااللہ آئندہ پانچ سالوں میں مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے کئی اہم منصوبے شروع کرکے صوبے کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے جس طرح ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا وہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے ملک کو دیوالیہ کرنے والے حکمرانوں کو قوم نے بری طرح مسترد کردیا ہے اب یہ لوگ مسلم لیگ ن کی حکومت کی راہ میں روڑے اٹکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے لیے بہت سے مسائل ہیں لیکن حکومت ملک کو مسائل سے باہر نکالنے کے لیے پرعزم ہے اور جلد ملک مشکلات سے نکل کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا اورعوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گا۔