تمام وارڈز میں ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری کو یقینی بنائینگے،داکٹر عمران حسن

   تمام وارڈز میں ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری کو یقینی بنائینگے،داکٹر عمران حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال(بیورو رپورٹ/ڈسٹر کٹ رپورٹر)  مریضوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے ڈاکٹرز موجود رہتے ہیں ایم آر آئی،سٹی سکین،ایکسرے،الٹرا ساؤنڈ اور لیبارٹری کے تمام ٹیسٹ فری کئے جاتے ہیں ایمر جنسی میں آنے والے مریضوں کو بر وقت علاج کی سہولت مہیا کریں گے داکٹر عمران حسن خان۔تفصیل کے مطابق ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر جگر،معدہ،شوگر،بلڈ پریشرو دیگر امراض ڈاکٹر عمران حسن خان نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی ایمر جنسی اور تمام وارڈز میں ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مشکلات پیش نہ آئیں اسلئے سٹی سکین،ایم آر آئی،ایکسرے،الٹرا ساؤنڈ اور لیبارٹری پربھی تمام عملہ موجود رہے گا۔  تاکہ مریضوں کے علاج کی تشخیص درست ہو سکے۔دل وارڈ،گر دہ،مثانہ،نیفرالوجی،گائنی وارڈ اور پیڈز وارڈ میڈیکل وارڈ،سر جیکل وارڈ میں ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود رہیں گے جن کو کسی وقت بھی چیک کیا جائے گا غیر حاضر داکٹر و عملے کے کسی بھی شخص کو ہرگز برادشت نہیں کیا جائے گا۔ڈاکٹر عمران حسن خان نے مزید کہا کہ ہمارامقصد انسانیت کی خدمت ہے تاکہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ بن سکے۔