ایران، اسرائیل کشیدگی کا تیل کی قیمتوں پر کیا اثر ہوا؟ 

ایران، اسرائیل کشیدگی کا تیل کی قیمتوں پر کیا اثر ہوا؟ 
ایران، اسرائیل کشیدگی کا تیل کی قیمتوں پر کیا اثر ہوا؟ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران، اسرائیل تنازع کے باوجود ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 90 ڈالرز فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت ایشیائی مارکیٹ میں 85 ڈالرز فی بیرل پر مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے جاری ایران و اسرائیل کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا تھا۔

ماہرین کی جانب سے اس تنازع کے باعث خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے اور اس کے اثرات مستقبل قریب میں مرتب ہونے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے تاہم گزشتہ روز ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد اب خام تیل کی قیمتوں میں استحکام دکھائی دے رہا ہے۔

مزید :

بزنس -