کوئٹہ ؛ عید تعطیلات کے بعد دفاتراور بینک کھل گئے،سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی 2روز کیلئے بند

کوئٹہ ؛ عید تعطیلات کے بعد دفاتراور بینک کھل گئے،سردار بہادر خان ویمن ...
کوئٹہ ؛ عید تعطیلات کے بعد دفاتراور بینک کھل گئے،سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی 2روز کیلئے بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)عید تعطیلات کے بعد سرکاری و نجی دفاتر اور بینک کھل گئےتاہم سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی 2روز کیلئے بند کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز"کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات اور اتوار کی چھٹی ختم ہونے کے بعد تمام سرکاری و نجی دفاتر اور بینک کھل گئے ہیں،تاہم گزشتہ روز ہونیوالی موسلادھار بارشوں  کے باعث  سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی 2روز کیلئے بند کر دی گئی ہے۔

 سردار بہادر خان ویمن  یونیورسٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارش  کی صورتحال کے باعث یونیورسٹی 2روز کیلئے بند کی گئی ہے۔