فوادچودھری کی 9مئی کے 4مقدمات میں عبوری ضمانت 20اپریل تک منظور

فوادچودھری کی 9مئی کے 4مقدمات میں عبوری ضمانت 20اپریل تک منظور
فوادچودھری کی 9مئی کے 4مقدمات میں عبوری ضمانت 20اپریل تک منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے فوادچودھری کی 9مئی کے 4مقدمات میں عبوری ضمانت 20اپریل تک منظورکرلی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں فوادچودھری کی 9مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، فوادچودھری اہلیہ حبا فواد کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے،عدالت نے فوادچودھری کی 9مئی کے 4مقدمات میں عبوری ضمانت 20اپریل تک منظورکرلی اور آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا،انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو فوادچودھری کی گرفتاری سے روک دیا۔