بہاولپور میں 27کنال اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کرانے کیلئے دائر اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج 

بہاولپور میں 27کنال اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کرانے کیلئے دائر اپیل ناقابل ...
بہاولپور میں 27کنال اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کرانے کیلئے دائر اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بہاولپور میں 27کنال اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کرانے کیلئے دائر اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ وکیل صاحب!یہاں تقریر نہ کریں، قانون کی بات کریں،یہ معاملہ پہلے بھی سپریم کورٹ آ چکا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بہاولپور میں 27کنال اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کرانے کیلئے دائر اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،اقبال گجر نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے رجوع کیا تھا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بہاولپور کی سرکاری زمین پنجاب حکومت آگے الاٹ نہیں کر سکتی،پنجاب حکومت نے غیرقانونی طور پرسرکاری زمین پرائیویٹ شخص کو الاٹ کی،سپریم کورٹ  نےاپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ وکیل صاحب!یہاں تقریر نہ کریں، قانون کی بات کریں،یہ معاملہ پہلے بھی سپریم کورٹ آ چکا ہے۔