سید صفدر علی شاہ عمرکوٹ سے لیگی رکن قومی اسمبلی نیلم کماری کے فوکل پرسن مقرر

سید صفدر علی شاہ عمرکوٹ سے لیگی رکن قومی اسمبلی نیلم کماری کے فوکل پرسن مقرر
سید صفدر علی شاہ عمرکوٹ سے لیگی رکن قومی اسمبلی نیلم کماری کے فوکل پرسن مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر سے)مسلم لیگ نواز کی رکن قومی اسمبلی نیلم کماری نے پارٹی کے مقامی نائب صدر سید صفدر علی شاہ کو اپنا فوکل پرسن مقرر کردیا،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید صفدر شاہ نے کہا کہ وہ ڈاکٹر میرامان اللہ خان تالپور ،ایم این اے نیلم کماری اور قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہ ذمہ داری دی، میری پوری کوشش ہوگی کہ ضلع کے عوام کے مسائل کے حل کےلئے بھرپور کام کیاجائے ، انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب ملک وزیراعظم میاں شہبازشریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کا سفر تیزی سے شروع کرے گا ۔