ٹرین میں پولیس اہلکار کے تشدد کی شکار خاتون کی موت کس طرح ہو ئی؟ حیران کن انکشاف 

ٹرین میں پولیس اہلکار کے تشدد کی شکار خاتون کی موت کس طرح ہو ئی؟ حیران کن ...
ٹرین میں پولیس اہلکار کے تشدد کی شکار خاتون کی موت کس طرح ہو ئی؟ حیران کن انکشاف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملت ایکسپریس میں ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا شکار خاتون کی اچانک موت کی خبر نے ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیا ہے تاہم اب ریسکیو اہلکاروں کا بیان سامنے آ یا گیاہے جس میں دعویٰ کیا گیاہے کہ خاتون نے مبینہ طور پر ٹرین سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو اہلکار نے بیان میں بتایا کہ 8 اپریل کو خاتون کے چلتی ٹرین سے کودنے کی رپورٹ کی گئی تھی ، صبح آٹھ بجے چنی گوٹھ کے مقام پر خاتون نے ٹرین کی کھڑکی سے چھلانگ لگائی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ، خاتون بچوں کے ہمراہ کراچی سے فیصل آباد جارہی تھی ۔ ریسکیو اہلکاروں نے انکشاف کیا کہ بچوں نے بتایا کہ خاتون پر جنات کا سایہ تھا، لوگوں کے روکنے کے باوجود خاتون نے کھڑکی سے چھلانگ لگائی ۔

مزید :

قومی -