موجودہ حکومت 5مہینے پورے کرلے بڑی بات ہے، فوادچودھری

موجودہ حکومت 5مہینے پورے کرلے بڑی بات ہے، فوادچودھری
موجودہ حکومت 5مہینے پورے کرلے بڑی بات ہے، فوادچودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے موجودہ حکومت سے متعلق کہاہے کہ یہ حکومت پانچ مہینے پورے کرلے بڑی بات ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد ایک سوال ’’کیا اب بھی آپ کو گرفتاری کا خطرہ ہے؟کے جواب میں فواد چودھری نے کہاکہ پاکستان میں ہر شخص کو ہر وقت خطرہ ہے،4بار جیل سے ہو آیا ہوں۔

سابق وفاقی وزیر نے حکومت سے متعلق کہاکہ یہ حکومت پانچ مہینے پورے کرلے بڑی بات ہے،ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں ٹمپریچر نیچے لانے کی ضرورت ہے،اتنی زیادہ لڑائیاں ہو رہی ہوں تو ملک کو نقصان پہنچتا ہے،ہم تو منت ہی کر سکتے ہیں کہ بس اب آگے بڑھیں،بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھ کر ٹمپریچر نیچے نہیں آ سکتا۔