دوران عدت نکاح کیس ؛ خاور مانیکا کے وکیل پھر پیش نہ ہوئے،سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے جونیئر وکیل کو واضح بتا دیا

دوران عدت نکاح کیس ؛ خاور مانیکا کے وکیل پھر پیش نہ ہوئے،سیشن جج شاہ رخ ...
دوران عدت نکاح کیس ؛ خاور مانیکا کے وکیل پھر پیش نہ ہوئے،سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے جونیئر وکیل کو واضح بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دوران عدت نکاح کیس میں سزا کےخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران  خاور مانیکا کے وکیل پھر پیش نہ ہوئے، جج شاہ رخ ارجمند نے کہاکہ اگر کورٹ وقت کے دوران نہیں آتے تو فیصلہ کر دیں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت دوبار ہ ہوئی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل عدالت پیش ہوئے،نئے تعینات پراسیکیوٹر عدنان  علی بھی عدالت پیش ہوئے،جونیئر وکیل نے استدعا کی کہ راجہ رضوان عباسی ایک بجے آئیں گے، سماعت ملتوی کی جائے۔

جج شاہ رخ ارجمند نے کہاکہ اگر کورٹ وقت کے دوران نہیں آتے تو فیصلہ کر دیں گے،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میرے بھی کیس سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں تھے، پھر بھی آ گیا ہوں،وکیل نے کہا کہ عدالت جب کیس ملتوی کررہی ہے ، اس کو کورٹ آرڈر کا حصہ بنائے،عدالت نے کیس کی سماعت میں ایک بجے تک کا وقفہ کردیا۔