الیکشن کمیشن نے ووٹرزکا ڈیٹا جاری کردیا، تعداد 13 کروڑ سے تجاوز کرگئی

الیکشن کمیشن نے ووٹرزکا ڈیٹا جاری کردیا، تعداد 13 کروڑ سے تجاوز کرگئی
الیکشن کمیشن نے ووٹرزکا ڈیٹا جاری کردیا، تعداد 13 کروڑ سے تجاوز کرگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا کہ ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ ایک لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 290 ہے جبکہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971 ہے، خیبر پختونخوا میں یہ تعداد 2 کروڑ 21 لاکھ 83 ہزار168 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں ووٹرز کی کل تعداد 54 لاکھ 39 ہزار 666 ہے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 216 ہے۔ 
الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات میں ووٹرزکی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار760 تھی جو اب 13 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ 

مزید :

قومی -