مادر پاکستان بلقیس بانو ایدھی کی آج دوسری برسی

مادر پاکستان بلقیس بانو ایدھی کی آج دوسری برسی
مادر پاکستان بلقیس بانو ایدھی کی آج دوسری برسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مادر پاکستان  اور مشہور ومعروف سماجی کارکن مرحوم عبدالستار ایدھی کی زوجہ بلقیس بانو ایدھی کی آج دوسری برسی  ہے۔وہ 74 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئی تھیں، ان کی تدفین میوہ شاہ قبرستان کراچی میں کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ بلقیس ایدھی عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھیں۔

بلقیس بانو ایدھی عبد الستار ایدھی کی بیوہ، ایک نرس اور پاکستان میں گزشتہ 6 دہائیوں سے فعال ترین مخیر حضرات میں سے ایک تھیں اور بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ تھیں۔

ان کے فلاحوں کاموں میں ایدھی ہومز اور ملک بھر میں ایدھی مراکز میں جھولا بھی شامل ہے، جس کے ذریعے ہزاروں لاوارت بچوں کی جانیں بچالی گئیں۔ مادر پاکستان کہلانے والی بلقیس ایدھی 1947 میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ کی حیثیت سے اپنے شوہر کے ساتھ خدمات عامہ کے لیے 1986 رومن میگسیسی اعزاز (Ramon Magsaysay Award) حاصل کیا۔

حکومت پاکستان نے انہیں ان کی خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا جبکہ بھارتی لڑکی گیتا کی دیکھ بھال کرنے پر بھارت نے انہیں 2015 میں مدر ٹریسا ایوارڈ سے نوازا تھا۔

ایک بین الاقوامی ادارے نے انہیں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نمائندے پروفریسر یانگھی لی اور امریکی سائنس دان اسٹیفن سولڈز کے ہمراہ ’’دہائی کی شخصیت‘‘ قرار دیا تھا۔

مزید :

قومی -