پنجاب کے بعد وفاق میں بھی روٹی اور نان کی قیمت میں بڑی کمی

پنجاب کے بعد وفاق میں بھی روٹی اور نان کی قیمت میں بڑی کمی
پنجاب کے بعد وفاق میں بھی روٹی اور نان کی قیمت میں بڑی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کے بعد وفاق میں بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کردی۔
روٹی کی نئی قیمت 16 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے،جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 120 گرام فی روٹی کی قیمت 16 روپے ہوگی، 120 گرام فی نان کی قیمت 20 روپے ہوگی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے گا۔

دوسری جانب ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نئی قیمتوں کا اطلاق یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔