آصفہ بھٹو کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کےلئے ہمارے امیدوار پر تشدد کیا گیا، پرامن احتجاج کرینگے: بیرسٹر گوہر 

 آصفہ بھٹو کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کےلئے ہمارے امیدوار پر تشدد کیا گیا، ...
 آصفہ بھٹو کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کےلئے ہمارے امیدوار پر تشدد کیا گیا، پرامن احتجاج کرینگے: بیرسٹر گوہر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کےلئے پی ٹی آئی امیدوار پر تشدد کیا گیا۔
پارلیمنٹ ہاﺅس میں جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ لوگ ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات فالو کرنا بھول گئے ہیں،جس کے پاس مینڈیٹ نہ ہو اس کے خلاف احتجاج بنتا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ انہوں نے ہمارے امیدوار کو تشدد کر کے بٹھایا، آصفہ بھٹو کو بلامقابلہ منتخب کرایا، یہ ان لوگوں کی بدقسمتی ہے کہ موروثی سیاست چاہتے ہیں۔ا±ن کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا یہ اپنی قابلیت پر آتیں، سوچتا تھا یہ ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات کو فالو کریں گے، بدقسمتی سے یہ نظریات بھول گئے۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہم احتجاج کریں، ہماری کوشش ہے کہ آگے کی طرف بڑھیں، ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے، اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ جس کے پاس مینڈیٹ نہ ہو اس کے خلاف احتجاج بنتا ہے، ہمارا احتجاج پرامن ہوگا اور تب تک ہوگا جب تک مینڈیٹ واپس نہیں مل جاتا۔

مزید :

قومی -