پاکستان میں غیر ملکی سپلائرز کو کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ

پاکستان میں غیر ملکی سپلائرز کو کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ
پاکستان میں غیر ملکی سپلائرز کو کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں غیر ملکی سپلائرز کو کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اس حوالے سے کسٹمز قواعد 2001 میں مزید ترامیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق غیر ملکی سپلائرز اب اپنا رجسٹرڈ کاروبار قائم کرسکتے ہیں، فارن سپلائرز کو ذیلی کمپنی بنانے کا اختیار ہوگا، خام تیل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت ہوگی، پٹرولیم مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فروخت اور برآمد کرنے کی اجازت ہوگی، درآمدی مال کسٹمز سٹوریج میں رکھنے کی سہولت ہوگی، فارن سپلائرز پاکستان میں کسی بھی جگہ ویئر ہاؤس استعمال کرسکیں گے، غیر ملکی سپلائرز کو ویئر ہاؤس رینٹ اور دیگر چارجز ادا کرنے ہوں گے، واجبات ڈالرز میں بینکنگ چینلز کے ذریعے ادا کرنے ہوں گے۔

مزید :

بزنس -