پاکستان میں فلسطینی بچوں کو گود لینے کی خبریں جعلی قرار

پاکستان میں فلسطینی بچوں کو گود لینے کی خبریں جعلی قرار
پاکستان میں فلسطینی بچوں کو گود لینے کی خبریں جعلی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فلسطینی سفارت خانے نے پاکستان میں 3000 فلسطینی بچوں کو گود لینے کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق  فلسطینی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ  گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر 3000 فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے کے حوالے سے جوخبریں شائع ہوئیں وہ  جعلی تھیں ، ایسی خبروں کی مذمت کرتے ہیں ،ریاست فلسطین کی پالیسی کے تحت فلسطینی یتیموں کی کفالت (صرف) ریاست فلسطین کے اندرہوگی۔ فلسطینی یتیموں کی کفالت ریاست کے باہر کرنے کی اجازت نہیں ہے، پاکستان میں کوئی بھی فلسطینی یتیم نہیں آیا۔

ترجمان فلسطینی سفارت خانے نے مزید بتایا کہ  غزہ کی پٹی میں نسل کشی، مجرمانہ جنگ اور تباہی کی روشنی میں فلسطینی عوام کے لیےعطیات جمع کرنے کے لیے مخصوص بینک کھاتوں میں عطیات کی اپیلوں کی بار بار گردش کرنے کے حوالے سےخبریں بھی جعلی ہیں ۔   ہم اپنے ساتھی پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کوئی بھی عطیہ دینے، یتیموں کی کفالت کرنے، یا چھپے ہوئے خاندانوں کی مدد کرنے سے پہلے اس مسئلے کے حوالے سے ہمارے سفارت خانے سے رابطہ کریں تاکہ ہم آپ کو سرکاری، معتبر اور قابل اعتماد حکام تک پہنچا سکیں۔ ریاست فلسطین کا سفارت خانہ ان مسائل کے حوالے سے اپنے تمام قانونی حقوق محفوظ رکھتا ہے۔

مزید :

قومی -