قومی اسمبلی کے فلور پر ڈرامہ کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ رہا ہے، شرجیل میمن 

قومی اسمبلی کے فلور پر ڈرامہ کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ رہا ہے، شرجیل میمن 
قومی اسمبلی کے فلور پر ڈرامہ کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ رہا ہے، شرجیل میمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے بیان پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا ردعمل میں کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے فلور پر ڈرامہ کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ رہا ہے، پی ٹی آئی خود دھاندلی کی پیداوار ہے، 2018 میں پی ٹی آئی کا کارنامہ اور دھاندلی سب کے سامنے ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ پی ٹی آئی آر ٹی ایس کی پیداوار جماعت ہے، 2024 کے انتخابات میں دیہی سندھ کے 70 فیصد حلقوں میں پی ٹی آئی کو امیدوار ہی نہیں ملے تھے۔