پی ٹی آئی کے 2 ارکان کی امریکی وفد کے اعزاز میں تقریب میں شرکت کے  حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں

 پی ٹی آئی کے 2 ارکان کی امریکی وفد کے اعزاز میں تقریب میں شرکت کے  حوالے سے ...
 پی ٹی آئی کے 2 ارکان کی امریکی وفد کے اعزاز میں تقریب میں شرکت کے  حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) پی ٹی آئی کے 2 ارکان کی امریکی وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔

رہنما عاطف خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر امجد اور میں ایونٹ میں تھے میرے علم میں یہ بات آئی کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو بلایا گیا تھا مجھے نہیں معلوم دونوں رہنماؤں کو دعوت ملی یا نہیں۔ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی امریکی وفد سے تا حال ملاقات نہیں ہوئی۔

عاطف خان کے مطابق ملاقات میں سیاسی جماعتوں کے لوگ اور وفاقی وزرا ءموجود تھے ایک سرکاری تقریب میں امریکی کانگریس مین نے گفتگو کی جس میں پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی دو شہری بھی اس ایونٹ میں موجود تھے جب کہ بانی سے ملاقات یا رہائی سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی، میرے سامنے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ کوئی بانی سے ملنا چاہتا ہے، ہمیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے۔

مزید :

قومی -