چپڑاسی نے  سکول کی چھت پر اپنی بیوی کو قتل کردیا ، ملزم گرفتار

چپڑاسی نے  سکول کی چھت پر اپنی بیوی کو قتل کردیا ، ملزم گرفتار
چپڑاسی نے  سکول کی چھت پر اپنی بیوی کو قتل کردیا ، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں چپڑاسی نے  سکول کی چھت پر اپنی بیوی کو قتل کردیا ہے، دونوں میاں بیوی سکول میں چپڑاسی تھے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نجی  سکول کی چھت پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، میاں بیوی کے درمیان کافی عرصے جھگڑا چل رہا تھا۔پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی نجی سکول میں چپڑاسی تھے، 30 سالہ ملزم سرفراز احمد نے بیوی صائمہ کو گلا کاٹ کر قتل کیا ہے۔
پولیس نے ملزم سرفراز کوحراست میں لیکرآلہ قتل برآمد کرلیا ہے، مزید پولیس مزید تفتیش جاری ہے۔