فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے وکلا ءاور موجودہ قیادت پر سنگین الزامات لگادیئے

اسلام آباد(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے وکلاء اورموجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگا دیئے اور کہا یہ پارٹی پرقبضہ کرناچاہتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے وکلاء اور موجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگادیئے۔سابق وزیر نے کہا کہ بانی کے نام پر کوئی ایم این اے اور کوئی سینیٹر بن گیا، پی ٹی آئی وکلاء کی قیادت چاہتی ہے بانی و دیگر کو سزائیں ہوجائیں۔ پی ٹی آئی وکلاء، قیادت پارٹی پرقبضہ کرناچاہتی ہے، ریس لگی ہے کون بانی سے ملے اورغلط معلومات دے۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ آج پی ٹی آئی کاایک بھی وکیل سپریم کورٹ نہیں آیا، بانی پی ٹی آئی کے حقوق کوتہس نہس کررہے ہیں، موجودہ پی ٹی آئی قیادت حکومت سے ملی ہوئی ہے۔