ایران میں پاکستان مزدوروں کا قتل،اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
لاہور(جنرل رپورٹر) ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کے بے دردی سے قتل کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروائی گئی۔ یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے پیش کی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ایران میں پاکستانی مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی مزدوروں کو دہشت گردوں نے بے دردی سے قتل کیا، جن کا تعلق پنجاب سے تھا.