سنسر ٹیم کو سٹیج اداکاراؤں کے ملبوسات  کی مانیٹرنگ کا ٹاسک مل گیا

  سنسر ٹیم کو سٹیج اداکاراؤں کے ملبوسات  کی مانیٹرنگ کا ٹاسک مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)سٹیج اداکارائیں حکومت کی جانب سے مقرر کردہ مانیٹرنگ ٹیموں سے اپنے ملبوسات بھی منظور کروائیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سٹیج ڈرامے میں ملبوسات کیسے ہوں گے اس  کی منظوری حکومت کی جانب سے ڈرامہ سنسر کرنے والی ٹیم دے گی۔جو اداکارائیں اپنی مرضی سے لباس پہنیں گی ان کے ملبوسات کو ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کئی پرفارمرزایسے نازیبا اور ہیجان انگیز ملبوسات تیار کرواتی ہیں جو ڈرامہ ایکٹ کے مطابق نہیں ہوتے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیا ڈرامہ ایکٹ رواں ہفتے اسمبلی سے پاس ہو جائے گا۔ان تمام اقدامات کا مقصد سٹیج کی بگڑی ہوئی صورتحال کو بہتر بنانا ہے حکومت نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ عوام کی تفریح و طبع اور فیملیوں کو تھیٹر واپس لانے کے لئے سخت سے سخت اقدامات کئے جائیں گے جو تھیٹر یا فنکار قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا ابتدائی طور پر اس کو وارننگ دی جائے گی اگر وہ پھر بھی باز نہ آیا تو اس کو تاحیات پابندی کا سامنا ہوگا واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے تھیٹر سے فحاشی کے مکمل خاتمے کا عزم کیا ہوا ہے۔اس حوالے سے تھیٹر پرفارمرز کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ سختی میں کام کرنا انتہائی دشوار ہے متعدد چھوٹی پرفارمرز نے نئے ڈریسز بنوانے کے لئے پیسے نہ ہونے کے باعث اگلے سپل میں کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔