ٹریفک پولیس انسپکٹر شہناز شکیل خان کی ڈی ایس پی کے عہد ے پرترقی
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ کے ایک چھوٹے سے ایک گاؤں منڈی خیل سے تعلق رکھنے والی ٹریفک پولیس انسپکٹر شہناز شکیل خان کو تاریخ ساز خدمات، امتحان اور انٹرویو میں نمایاں کارکردگی پر ڈی ایس پی بنا دیا گیا آئی جی آفس لاہور میں آئی جی پنجاب عثمان انور نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فرحان بیگ کے ساتھ پروموٹ ہونے والی ڈی ایس پی کے خاوند شکیل خان والد ہ نگہت بی بی،صاحبزادی خدیجہ شکیل خان، صاحبزادے جعفر شکیل خان کی موجودگی میں شہناز شکیل خان کو ڈی ایس پی کے بیچ لگائے اس موقع پر ڈی ایس پی شہناز شکیل خان نے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے محکمے کی تعریف کرتے ہوئے کہا بچیوں کو تعلیم مکمل کرکے پولیس میں آنا چاہیے۔آئی جی عثمان انور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فرحان بیگ اور ان کی ٹیم نے پولیس کلچر تبدیل کر دیا ہے خواتین کو احترام دیا جاتا ہے بغیر خوف کے میرٹ پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے آنے سے ہمیں نیا حوصلہ ملا ہے خواتین کی ترقی کے لئے جو اقدامات اب ہو رہے ہیں پہلے نہیں ہوئے، انہوں نے اپنی ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔