پیپلز پارٹی سینئر رہنما عثمان ملک،ڈاکٹر مبشر کی والدہ سپرد خاک

  پیپلز پارٹی سینئر رہنما عثمان ملک،ڈاکٹر مبشر کی والدہ سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماعثمان ملک اور ڈاکٹر مبشر کی والدہ کی نماز جنازہ انکی رہائش گاہ پر ادا کر دی گئی۔نمازجنازہ قاری الطاف نے اپر سکاچ کارنر پر پڑھائی جس کے بعد مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میاں میر قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی، سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ،چودھری منظور احمد،نوید چودھری،منور انجم،چودھری اسلم گل،میاں مصباح الرحمن،رانا جواد، عاطف رفیق چودھر ی، صداقت شیروانی،ڈاکٹر خیام حفیظ،،چودھری ریاض،شکیل پاشا،شاہد عباس،تنویر بٹ،میر شکیل چنی، عارف خان،نصیر احمد،راو بابر جمیل،راو خالد، رانا فاروق اشرف،رانا اشعر نثار،شہباز درانی، آغا تقی، طاہر ملک،جاوید فاروقی،گوہر بٹ، ناظم ملک ،ذیشان شامی،طاہر غالب،میاں عتیق الرحمن،نسیم صابر،بشارت علی،مدثر شاکر سمیت پارٹی اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔