مرکزی مسلم لیگ رہنماؤں کا پروفیسر خورشید احمد کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر خورشید احمد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدور حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالروف، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک کا کہنا تھا کہ پروفیسر خورشید احمد ایک سچے محب وطن، دیانت دار اور اصولوں پر کاربند انسان تھے۔ مرحوم کے اہلِ خانہ، جماعت اسلامی کے کارکنان اور اْن کے چاہنے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پروفیسر خورشید احمد کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اْن کے لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔آمین