لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں کلچر ڈے پر مختلف تقریبات

  لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں کلچر ڈے پر مختلف تقریبات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(  لیڈی رپورٹر) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں کلچر ڈے کے موقع پر مختلف تقریبات منعقد کی گئیں جن میں مقامی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔ شعبہ پنجابی کی طالبات اور فیکلٹی نے ثقافتی اشیاء اٹھا کر ڈین آفس تک واک کی۔سراج الدین ڈرامیٹک کلب نے ڈراموں کے انٹر یونیورسٹی مقابلے کا اہتمام کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے پنجاب کلچر ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ تعلیمی اداروں میں پنجاب کلچر ڈے منانا اس دھرتی کی تاریخ، زبان، اقدار اور فکری میراث کو زندہ رکھنے کی کوشش ہے۔ پنجاب کلچر ڈے نئی نسل کو اپنی تہذیبی جڑوں سے جوڑنے کا قومی دن ہے۔ کلچر اور تعلیم کا امتزاج بچوں کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ثقافتی دن پر روایتی سرگرمیوں کے ذریعے سٹوڈنٹس کو اپنی جڑوں سے جوڑ رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ کلچر بیسڈ لرننگ کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ ان اقدامات سے پنجاب کے سٹوڈنٹس کا علمی، تہذیبی اور سماجی طور پر مکمل شہری بننا آسان ہو جاتا ہے۔

  وائس چانسلر نے پنجابی کلچر ڈے پپر جامع پروگرامات تشکیل دینے پر ڈرامیٹک سوسائٹی، ہیڈ  آف پنجابی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مجاہدہ بٹ اور ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹیل لرننگ ڈاکٹر فلیحہ کاظمی کو مبارک باد دی