نظریہ پاکستان کے زیراہتمام کلام اقبال ترنم کیساتھ سنانے کا مقابلہ

  نظریہ پاکستان کے زیراہتمام کلام اقبال ترنم کیساتھ سنانے کا مقابلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) ادارہ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام ”تقریباتِ یومِ وفات علامہ محمد اقبال“ کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں سکولوں اور مدرسوں کے طلبا وطالبات کے مابین کلام اقبال ترنم کے ساتھ سنانے کا مقابلہ ہوا۔ منصفین کے فرائض محمد انس، سجل فاطمہ، پروفیسر لطیف نظامی اور پروفیسر زاہد جاوید شیخ نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن (نرسری تا دوئم) کی طالبات کے مابین ہونیو ا لے مقابلہ میں نبیہا زاہد نے اول‘ عائزہ ندیم نے دوئم اورابرش فاطمہ نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ طلبا کے مقابلہ میں حاشر خرم نے اول، سعود بن سعد نے دوئم پوزیشن حاصل کی۔ پرائمری سیکشن(سوم تا پنجم) کی طالبات کے مقابلہ میں ارفعہ عباس نے اول‘ سکینہ مقرب اور رافعہ طارق نے مشترکہ طور پر دوئم، سیرت فا طمہ اور سیدہ حفصہ عمر نے مشترکہ طور پر سوئم پو ز یشن حاصل کی جبکہ دانیہ نور، رومیسہ خرم اور عنائیہ بشیر کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلباء کے مابین مقابلہ میں عبدالمنان نے اول‘ عبدالرحمن مصطفی اور طلحہ عقیل نے مشترکہ طور پر دوئم‘ جاسم عبدالقادر اور عبداللہ نوید نے مشترکہ طور پر سوئم پوزیشن حاصل۔ ایلیمنٹری سیکشن کے طلبا کے  مقابلہ میں حسن نے اول‘ عمر عابد نے دوئم‘ ملاحم نعیم اور واصر زیدی نے مشترکہ طور پر سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ جنید اورعبداللہ شاہد کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طالبات کے مقابلہ میں مہک گلزارنے اول‘ ماہین فاطمہ نے دوئم‘ انعم عرفان اور فائقہ انعام نے مشترکہ طور پر سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ نوریزہ جواد اور حفصہ بتول کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ سکینڈری سیکشن کے طلبا کے مابین مقابلہ میں ایان محسن نے اول‘ محمد طیب نے دوئم‘ حسان طاہر نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ مرزا حسین نفیس اور عمیس شعیب کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طالبات کے مقابلہ میں دہلیز فاطمہ نے اول‘ مریم آصف نے دوئم اور سیدہ ماہ نور فاطمہ نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ عطیہ الوکیل اور سیدہ ماہ رخ زہرہ کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔آج دس بجے صبح کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کے مابین کلام اقبال ترنم کے ساتھ سنانے کا مقابلہ ہوگا۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔